Monday, January 28, 2019

Urdu Zuban Ka Hussn, Aik Jumlay Kay Kehnay k 4 Andaz aur 4 Meaning

🎆🌴🥀🌹🎇🏝️🌻😂🌻🏝️🎇🌹🥀🌴🎆

🎗👒👒👒🎗

اردو زبان کا حُسن

''آج گھر میں کھانا پکا ہے'' -

اس فقرے کے مختلف الفاظ پر زور دینے سے فقرے کے مطلب بدل جاتے ہیں - جیسے :

1 -
 اگر بولنے میں لفظ ''آج'' پر زور دیں کہ ''آج'' گھر میں کھانا پکا ہے ...
تو اس کا مطلب یہ ہوگا کہ بہت دن سے گھر میں کھانا نہیں بن رہا تھا ، آج بنا ہے -

2 -
 اگر لفظ ''گھر'' پر زور دیں کہ آج ''گھر'' میں کھانا پکا ہے .. تو اس کا مطلب ہوگا کہ پہلے کہیں اور کھانا بنتا تھا ، آج گھر میں بنا ہے - 

3 - 
اگر لفظ ''کھانا'' پر زور دیں .. کہ آج گھر میں ''کھانا'' پکا ہے .. تو اس کا مطلب ہوگا کہ پہلے گھر میں کچھ اور بنتا تھا آج کھانا بنا ہے -

4 - 
اگر لفظ ''پکا'' پر زور دیں کہ آج گھر میں کھانا ''پکا'' ہے .. تو مطلب ہوگا کہ پہلے کھانا کچّا رہ جاتا تھا ، آج پکا ہے - 

اس کے بعد آپ کی خیر نہیں ..
 اس لیے اردو ادب چھوڑیے چُپ چَاپ کھانا کھائیے 
-- 😕
………

🎆🌴🥀🌹🎇🏝️🌻😂🌻🏝️🎇🌹🥀🌴🎆

Saturday, January 19, 2019

Meaning & History of Word MUJAAWER

🎇🥀🎇🏝️🌴🌼🌹🌻🌹🌼🌴🏝️🎆🥀🎇

** ** **
** *مُجاوِر* **
*مُجاوِر* * عربی زُبان کا لفظ ہے جوکہ عربی لفظ  *جِوار*  سے نکلا ہے۔ *جِوار کے معنی* ۔ ہم سایہ ، پڑوس ۔ *مُجاوِر کے لفظی معنی* **  *پڑوس میں رہنے والا* ** مُجاوِر کے *عام معنی* ۔ کسی دَرگاہ کا خادِم۔  *مُجاوِر کی وجۂ تسمیہ* ۔ چونکہ مُجاوِر درگاہ کا خادم ہوتا ہے اور درگاہ کے ساتھ ہی رہتا ہے اسی لئے پڑوسی یا مُجاور کہلاتا ہے۔
* ** *

🎇🥀🎆🏝️🌴🌼🌹🌻🌹🌼🌴🏝️🎆🥀🎇

Wednesday, January 16, 2019

Meaning & History of Word DO PIYAAZAA

🎆🥀🎇🏝️🌴🌼🌷🎄🌷🌼🌴🏝️🎇🥀🎆

** ** **
** *دوپیازہ* **
دوپیازہ * فارسی زُبان کا لفظ ہے ۔ دوپیازہ ایک قِسم کا سالن جو گوشت میں پیاز ڈال کر پکایا جاتا ہے ۔ دوپیازہ کی *وجۂ تسمیہ*{ نام رکھنے کی وجہ } اِس سالن کی تیّاری میں دو بار پیاز کا استعمال ہوتا ہے اسی لئے دوپیازہ کہلاتا ہے۔
* ** *

🎆🥀🎇🏝️🌴🌼🌷🎄🌷🌼🌴🏝️🎇🥀🎆

Tuesday, January 15, 2019

Meaning & History of Word CHALAAK

🎆🥀🎇🏝️🌴🌼🌷🌍🌷🌼🌴🏝️🎇🥀🎆

** ** **
** *چالاک* **
*چالاک* * فارسی زُبان کا لفظ ہے جوکہ فارسی لفظ *چال* سے نکلا ہے *چال کے معنی*۔ رفتار ، حرکت ، طرز ، طور ، طریق ، قمار بازی کا ایک داؤ ، دھوکہ ۔ *چالاک کے لفظی معنی* * *چال کا ماہر ، دھوکے باز* ** چالاک کے *عام معنی* ۔ ذہین ، ہوشیار ، عیّار ، مکّار ، ہُنرمند ، کاریگر۔
* * *

🎆🥀🎇🏝️🌴🌼🌷🌍🌷🌼🌴🏝️🎇🥀🎆

اردو محاورہ, آگ بابولا ہونا

  ''آگ بابولا ہونا'' انگریزی میں لفظ ''آگ بابولا ہونا'' کا کیا مطلب ہے؟ سب سے پہلے یہ ایک اردو محاورہ ہے جس ...