Monday, January 28, 2019

Urdu Zuban Ka Hussn, Aik Jumlay Kay Kehnay k 4 Andaz aur 4 Meaning

🎆🌴🥀🌹🎇🏝️🌻😂🌻🏝️🎇🌹🥀🌴🎆

🎗👒👒👒🎗

اردو زبان کا حُسن

''آج گھر میں کھانا پکا ہے'' -

اس فقرے کے مختلف الفاظ پر زور دینے سے فقرے کے مطلب بدل جاتے ہیں - جیسے :

1 -
 اگر بولنے میں لفظ ''آج'' پر زور دیں کہ ''آج'' گھر میں کھانا پکا ہے ...
تو اس کا مطلب یہ ہوگا کہ بہت دن سے گھر میں کھانا نہیں بن رہا تھا ، آج بنا ہے -

2 -
 اگر لفظ ''گھر'' پر زور دیں کہ آج ''گھر'' میں کھانا پکا ہے .. تو اس کا مطلب ہوگا کہ پہلے کہیں اور کھانا بنتا تھا ، آج گھر میں بنا ہے - 

3 - 
اگر لفظ ''کھانا'' پر زور دیں .. کہ آج گھر میں ''کھانا'' پکا ہے .. تو اس کا مطلب ہوگا کہ پہلے گھر میں کچھ اور بنتا تھا آج کھانا بنا ہے -

4 - 
اگر لفظ ''پکا'' پر زور دیں کہ آج گھر میں کھانا ''پکا'' ہے .. تو مطلب ہوگا کہ پہلے کھانا کچّا رہ جاتا تھا ، آج پکا ہے - 

اس کے بعد آپ کی خیر نہیں ..
 اس لیے اردو ادب چھوڑیے چُپ چَاپ کھانا کھائیے 
-- 😕
………

🎆🌴🥀🌹🎇🏝️🌻😂🌻🏝️🎇🌹🥀🌴🎆

No comments:

Post a Comment

اردو محاورہ, آگ بابولا ہونا

  ''آگ بابولا ہونا'' انگریزی میں لفظ ''آگ بابولا ہونا'' کا کیا مطلب ہے؟ سب سے پہلے یہ ایک اردو محاورہ ہے جس ...