Monday, February 17, 2020

Meaning and History of the Word NAKSEER

🌹🎆🌴🌷🎇🌌🌅💥🌅🌌🎇🌷🌴🎆🌹
** ** **
* *نَکسیِر* *

*نَکسیِر*
* ہندی زبان کا یہ لفظ *نَک* اور *سِر* کا مجموعہ ہے۔ نَک یعنی *ناک* سِر یعنی *گھوپڑی* یا سَر ۔ نکسیر میں سِر زَبان بگڑنے سے سیر ہوا۔ 
*نَکسیِر کے لفظی معنی***
 *ناک سر* ** *مراد*۔ وہ بیماری جس میں ناک سے سَر کا خون آئے۔
*نَکسیِر کی تعریف*
۔ ایک ایسی بیماری جس میں بعض افراد کو گرمی کے باعث ناک سے خون آتا ہے۔
* ** *

🌹🎆🌴🌷🎇🌌🌅💥🌅🌌🎇🌷🌴🎆🌹

Friday, January 31, 2020

Meaning and History of the Word WATTA SATTA

🎆🌹🌴🌅🌷🎇💥🌌💥🎇🌷🌅🌴🌹🎆
** ** **
* *وَٹّا سَٹّا* *

ہندی الفاظ ہیں۔ *وَٹّا*۔ کمی ، کٹوتی ، گھاٹا ،نقصان۔ *سَٹّا*۔ گٹھ جوڑ ، معاہدہ ، سودا۔ *لفظی معنی* ** *گھاٹے کا سودا* یا *معاہدہ* ** *مفہوم*۔ چونکہ یہ ادل بدل رشتہ ہوتا ہے لہزا ایک رشتے کے متاثر ہونے پہ دوسرے کے متاثر ہونے کا اندیشہ ہوتا ہے۔ *مزید یہ کہ*۔ ایک خاندان سے لڑکی لینے کے کچھ عرصہ بعد لڑکی دینا *یہ وَٹّا سَٹّا نہیں*۔ *وَٹّا سَٹّا* کے عام معنی۔ تبادلے میں ایک شے کے بدلے دوسری شے لینا ، خرید و فروخت ، لین دین۔
* **

🎆🌹🌴🌅🌷🎇💥🌌💥🎇🌷🌅🌴🌹🎆

Tuesday, January 28, 2020

Meaning and History of the Word ULLU

🎆🌹😑🌴🌅🌷🎇🤓🎇🌷🌅🌴😑🌹🎆
** ** **
** *اُلُّو* ** 

*اُلُّو** 
اُردو لفظ ہے جوکہ ہندی کے *اُلُوک* سے نکلا ہے۔ اُلُوک کے معنی۔ اُلُو ، بوم ، چُغد کے ہیں۔ اور یہ اُلُوک بھی ہندی لفظ *اَلَوکک*۔ سے بنا ہے جس کے معنی۔ انوکھا ، عجیب ، مافوق الفطرت۔ کے ہیں۔ یوں اسکے *لفظی معنی*** *انوکھا* یا *عجیب پرندہ* ** کے ہیں۔ عربی فارسی میں ۔ *بُوم* اور خاص فارسی نام *چُغد* ہے۔ *اُلُّو کی تعریف*۔ دن کو سونے اور رات جاگ کر شکار کرنے والا پرندہ جسکا سر بھاری ، آنکھیں بڑی چمکدار ہوتی ہیں۔ مجازاََ۔ بیوقوف ، احمق۔
* ** *

🎆🌹😑🌴🌅🌷🎇🤓🎇🌷🌅🌴😑🌹🎆

Sunday, January 19, 2020

Meaning and History of the Word MIRCH🌶️

🎆🌶️🌹🌳🌴💥🌅🌶️🌅💥🌴🌳🌹🌶️🎆

🌹*🌶️🌶️* 🌶️🌶️*🌶️🌹🌶️* 🌶️🌶️*🌶️🌶️*🌹

*🌶️🌹🌶️* 🌶️*مِرچ*🌶️ *🌶️🌹🌶️*


*مِرچ*

* ہندی زُبان کا لفظ ہے ہندی میں اِس کے دیگر نام۔ مِرچا ، مِرچاس بھی ہیں۔
 مرچ ہندی لفظ *رُچ* سے نکلا ہے جس کے *معنی*۔ ذائقہ ، لذت ، مزہ ، اشتہا کے ہیں۔ 
مرچ کے *لفظی معنی***
 *ذائقہ دار ، مزیدار* ** 
مِرچ کے ہندی معنی بالخصوص *سُرخ مِرج* کے ہیں لیکن عمومی طور پر سبز ، سیاہ مِرچ ہر کے طور پر استعمال ہوتے ہیں۔ 
فارسی میں *فِلفِل* کہتے ہیں۔ فِلفِل سیاہ۔ کالی مرچ ، فِلفِل دراز۔ ایک یونانی دواء ہے جوکہ لمبی ہوتی ہے۔ 
*مِرچ کی تعریف*۔
 ایک  پودے کا پھل جس کاا مزہ بہت تیز ہوتا ہے اور مصالحوں میں استعمال کیا جاتا ہے۔

🌶️🌶️🌶️🌶️🌶️🌶️🌶️🌶️🌶️🌶️🌶️🌶️🌶️🌶️🌶️

🎆🌶️🌹🌳🌴💥🌅🌶️🌅💥🌴🌳🌹🌶️🎆

Friday, January 17, 2020

Meaning and History of the Word KAL AADAM

🌹🎆🌳🌴🌷🎇💥🌅💥🎇🌷🌴🌳🎆🌹

** ** **
* *کلعدم* *
*کلعدم** عربی زُبان کا لفظ ہے جوکہ عربی لفظ *عدم* سے بنا ہے *عدم کے معنی*۔ نیستی ، معدومیت ، ناموجودگی ، ناپید۔
*کلعدم کے لفظی معنی*** *ناپید کرنا ، معدوم کرنا ، مِٹا دینا* **
عدالتی فیصلوں میں کسی چیز کو کلعدم کرنا یعنی کسی چیز کو ختم کردینا۔
* ** *

🌹🎆🌳🌴🌷🎇💥🌅💥🎇🌷🌴🌳🎆🌹

Thursday, January 16, 2020

Meaning and History of the Word ANGRAI

🌹🎆🌳🌴🌷🎇💥🌅💥🎇🌷🌴🌳🎆🌹

** ** **
* *انگڑائی* *
*انگڑائی** ہندی زُبان کا لفظ ہے جوکہ دو الفاظ *انگ* اور *اکڑائی* کا مُخفف مجموعہ ہے۔ *انگ** کے معنی۔ جسم ، بدن *اکڑائی*۔ اکڑانے کی کیفیت ہے۔ *انگڑائی کے لفظی معنی* ** *جسم اکڑانا* ** انگڑائی کی *تعریف*۔ سُستی دور کرنے کے لۓ ہاتھ اُوپر یا آگے کی طرف لے جاکر جسم کو تاننا۔
* ** *

🌹🎆🌳🌴🌷🎇💥🌅💥🎇🌷🌴🌳🎆🌹 

Tuesday, December 31, 2019

Meaning and History of the Word SAALE NO, New Year

🌹🌷💐🥀🏵️🌻🌴🌅🌴🌻🏵️🥀💐🌷🌹

*🌄🏵️🌄* 🌅💥🌙** 🌅💥🌙*🌄🏵️🌄*
*سالِ نو*
*سالِ نو** فارسی میں نئے سال کو کہتے ہیں۔ *نو*۔ نیا ، تازہ۔ *سال** فارسی کے لفظ *سَل* سے نکلا ہے سَل کے *معنی*۔ کشتی ، نیزہ ۔ سال کے *لفظی معنی* ** *کشتی جیسا* ** سال کے *عام معنی*۔ برس ، سَمت ، ساگوان کی لکڑی جس سے جہاز اور کشتیاں بناتے ہیں اور اسی نسبت سے بعض اوقات سال سے بمعنی کشتی اور جہاز لئے جاتے ہیں۔ سال کی *تعریف*۔ سورج کے گِرد زمین کی ایک پوری گردش کے برابر مُدّت یا چاند کے بارہ مہینوں کی ایک مُدّت۔
* *🌟🌟🌅💥🌅🌟🌟* *


🌹🌷💐🥀🏵️🌻🌴🌅🌴🌻🏵️🥀💐🌷🌹

اردو محاورہ, آگ بابولا ہونا

  ''آگ بابولا ہونا'' انگریزی میں لفظ ''آگ بابولا ہونا'' کا کیا مطلب ہے؟ سب سے پہلے یہ ایک اردو محاورہ ہے جس ...