Tuesday, December 31, 2019

Meaning and History of the Word SAALE NO, New Year

🌹🌷💐🥀🏵️🌻🌴🌅🌴🌻🏵️🥀💐🌷🌹

*🌄🏵️🌄* 🌅💥🌙** 🌅💥🌙*🌄🏵️🌄*
*سالِ نو*
*سالِ نو** فارسی میں نئے سال کو کہتے ہیں۔ *نو*۔ نیا ، تازہ۔ *سال** فارسی کے لفظ *سَل* سے نکلا ہے سَل کے *معنی*۔ کشتی ، نیزہ ۔ سال کے *لفظی معنی* ** *کشتی جیسا* ** سال کے *عام معنی*۔ برس ، سَمت ، ساگوان کی لکڑی جس سے جہاز اور کشتیاں بناتے ہیں اور اسی نسبت سے بعض اوقات سال سے بمعنی کشتی اور جہاز لئے جاتے ہیں۔ سال کی *تعریف*۔ سورج کے گِرد زمین کی ایک پوری گردش کے برابر مُدّت یا چاند کے بارہ مہینوں کی ایک مُدّت۔
* *🌟🌟🌅💥🌅🌟🌟* *


🌹🌷💐🥀🏵️🌻🌴🌅🌴🌻🏵️🥀💐🌷🌹

Wednesday, December 25, 2019

Meaning and History of the Word GIRHAN

🌹💐💥🥀🌷🌈🌄✨🌄🌈🌷🥀💥💐🌹

** *💥💥🌄🌄✨🌄🌄💥💥* **
* *گرَہَن* *
*سورج* یا *چاند*  *گرَہَن*۔ گرَہَن ہندی لفظ جوکہ سنسکرت کے *گرَہ* سے نکلا ہے۔ گرَہ ہندو جوتشیوں کے نذدیک 9 سیارے۔ سورج ، چاند ، منگل ، بدھ ، برہسپتی ، شکُر ، سنیچر ، راہو ، کیت ۔ ہیں۔ اِن میں ۔ سنیچر ، راہو ، کیت ، منگل منحوس شمار ہوتے ہیں۔ جوتشیوں کے مطابق *راہو* سیارے کا چاند یا سورج کو نِگل جانے کو *گرَہَن* کہتے ہیں جبکہ راہو کے معنی۔ مصیبت ، تکلیف کے ہیں۔ گرَہَن کے معنی۔ *پکڑنا ، گرفت کرنا* کے ہیں۔
* ** *

🌹💐💥🥀🌷🌈🌄✨🌄🌈🌷🥀💥💐🌹

Wednesday, December 18, 2019

Meaning and History of Word SEHAILI

💐💥🌹🥀🌷🌈💗🌄💗🌈🌷🥀🌹💥💐

***✨✨✨✨✨✨✨✨✨***
✨✨✨** *سَہیلی* **✨✨✨
*سَہیلی** ہندی زُبان کا یہ لفظ دو الفاظ *سَہ* اور *آلی* کا مجموعہ ہے۔ ہندی میں *سہ* کے معنی۔ سامنے کے ہیں۔ *آلی*۔ معاون یا مددگار۔ *سَہیلی کے لفظی معنی** *قریبی مددگار* یا *قریبی معاون* ** کے ہیں۔ سَہیلی کے *عام معنی*۔ ساتھ رہنے والی ، مُصاحبہ ، کنیزِ ہم عصر ، ہم جولی لڑکی۔
* ** *

💐💥🌹🥀🌷🌈💗🌄💗🌈🌷🥀🌹💥💐

Tuesday, November 5, 2019

Meaning and History of Word KHAAGEENA


* *خاگِینہ* *

خاگینہ* یا *خائگینہ* یہ فارسی لفظ فارسی کے *خاگ* سے بنا ہے۔


 *خاگ کے معنی*

 انڈا ، بیضہ ، خُصیہ کے ہیں۔


 *خاگینہ کے لفظی معنی

خوانِ خاگ* یا *انڈوں کا سالن*  کے ہیں۔

 خاگینہ کی تعریف۔

 پھینٹ کر اور مسالا ملاکر تَلا ہوا انڈا جسے قیمے کی طرح کوٹ کر تیّار کیاجاتا ہے۔
** *

Friday, May 31, 2019

Meaning & History of Word OOSAAN

🎇🌹🥀🌻🌴🎆🎄🎊🎄🎆🌴🌻🥀🌹🎇

** ** ** 
** *اوسان* **
*اوسان* * ہندی زُبان کا لفظ ہے جوکہ ہندی لفظ *وَاسَن* سے نکلا ہے *وَاسَن کے معنی* ۔ عقل، برتن ، خوشبودار کرنا ۔ *اوسان کے لفظی معنی* ** *عقل ، ہوش ، ہمت* ** عام معنی بھی یہی ہیں۔
*اوسان خطاء ہونا* ۔ عقل و ہوش کا جانا ، ہمت ٹوٹنا۔
* ** *

🎇🌹🥀🌻🌴🎆🎄🎊🎄🎆🌴🌻🥀🌹🎇

Meaning & History of Word RAASTA

🎇🌹🥀🌻🌴🎆🎄🎊🎄🎆🌴🌻🥀🌹🎇

** * **
** *راستہ* **
*راستہ** فارسی زُبان کا لفظ ہے جوکہ فارسی لفظ *راست* سے نکلا ہے۔ *راست کے معنی*۔ سیدھا ، دایاں ، درست ، ٹھیک ، سچ ۔ *راستہ کے لفظی معنی*** *سیدھا راستہ* یا *راہِ راست* ** راستہ کے *عام معنی* ۔ سڑک ، راہ ، طریق ، گُذر گاہ { مجازاََ } ذریعہ ، طریقِ عمل ۔
* * *

🎇🌹🥀🌻🌴🎆🎄🎊🎄🎆🌴🌻🥀🌹🎇

Meaning & History of Word AETEKAAF

🎇🌹🥀🌻🌴🎆🎄🎊🎄🎆🌴🌻🥀🌹🎇

** * **
** *اِعتِکَاف* **
*اِعتِکَاف** عربی زُبان کا لفظ ہے جوکہ عربی لفظ *تعکِیف* سے نکلا ہے *تعکِیف کے معنی*۔ کسی کو کسی چیز سے روک دینا ۔ *اِعتِکَاف کے لفظی معنی* ** *رُکنا* ** اِعتِکَاف کے *عام معنی* ۔ گوشہ نشین ہونا ، انتظار کرنا ، عبادت کے لۓ تنہائی اختیار کرنا۔
* ** *

🎇🌹🥀🌻🌴🎆🎄🎊🎄🎆🌴🌻🥀🌹🎇

اردو محاورہ, آگ بابولا ہونا

  ''آگ بابولا ہونا'' انگریزی میں لفظ ''آگ بابولا ہونا'' کا کیا مطلب ہے؟ سب سے پہلے یہ ایک اردو محاورہ ہے جس ...