Monday, February 4, 2019

Meaning & History of Word KUFGEER

🎆🌴🥀🎇🌹🌼🏝️🌻🏝️🌼🌹🎇🥀🌴🎆

** ** **
** *کَفگیر* **
*کَفگیر* * فارسی زُبان کا یہ لفظ دو الفاظ *کَف* اور *گیر* کا مجموعہ ہے ۔ *کف کے معنی*۔ ہتھیلی ، پاؤں کا تَلوا ، جھاگ ، پھین۔ کے ہیں۔
 *گیر کے معنی* 
۔ پکڑنے والا۔ کفگیر میں کف کے معنی جھاگ لئے گئے ہیں۔ 
 *کَفگیر کے لفظی معنی* *
* *جھاگ پکڑنے یا اُتارنے والا* **
  *مُراد* 
۔ جھاگ اُتارنے والا چمچہ ۔ مفہوم یہ ہےکہ بعض چیزوں کے پکانے کے دوران کثرت سے جھاگ آتے ہیں جنہیں ضروتاََ اُتارا جاتا ہے اور اِسی مناسبت سے یہ چمچہ سوراخ دار ہوتا ہے ۔ کفگیر کے 
*عام معنی*
۔ جھاگ اور میل اُتارنے کا سوراخ دار چمچہ ، ڈوئی ، کفچہ*

🎆🌴🥀🎇🌹🌼🏝️🌻🏝️🌼🌹🎇🥀🌴🎆

Meaning & History of Word DHANDAA

🎆🌴🥀🎇🌹🌼🏝️🌻🏝️🌼🌹🎇🥀🌴🎆

** ** **
** *دَھندَا* **
*دَھندَا* * ہندی زُبان کا لفظ جوکہ ہندی لفظ *دَھن* سے نکلا ہے۔ *دَھن کے معنی*۔ مال ، دولت ، جائیداد۔  
*دَھندَا کے لفظی معنی* * 
*دَھن کمانے کا کام ، پیسہ کمانا* * دَھندَا کے *عام معنی*۔ کام ، کاروبار ، مصروفیت ، پیشہ ، ہُنر۔
* ** *

🎆🌴🥀🎇🌹🌼🏝️🌻🏝️🌼🌹🎇🥀🌴🎆

Sunday, February 3, 2019

Urdu Zuban k Kuch Alfaaz Dilchasp aur Aajeeb, Jinko Ulta Parhnay say Maanay Tabdeel

🎆🌴🥀🎇🌹🌼🏝️😎🏝️🌼🌹🎇🥀🌴🎆

حضرت منقول عالیہ 

*عجیب مگر دلچسپ*
☺😊😊😊😀😀😁

‏اردو زبان کے کچھ الفاظ الٹا کرکے پڑھنے سےمعنی ہی بدل جاتے ہیں
;

بارش = شراب
سیب = بیس
تاریخ = خیرات
لاش = شال
بیج = جیب
نام = مان
روز = زور
بات = تاب
ناپ = پان
رات = تار
ریت = تیر
شوخ = خوش
شام = ماش
رش = شر
لوگ = گول
ناک = کان
لات = تال

*لیکن؟* دو چیزیں ایسی ہیں ۔۔ان کو الٹا کر لیں سیدھا کرلیں۔۔ جو مرضی کرلیں۔۔۔

  ذرا نہیں بدلتے
ساس"* اور *"داماد

ل



🎆🌴🥀🎇🌹🌼🏝️😎🏝️🌼🌹🎇🥀🌴🎆

Saturday, February 2, 2019

Meaning & History of Word SAABUN

🎆🌴🥀🌹🎇🏝️🌻😎🌻🏝️🎇🌹🥀🌴🎆

** ** **
** *صابُون* **
*صابُون* * عربی زُبان کا لفظ ہے۔ صابُون کا ابتدائی نام *اصاب البُونی* تھا جوکہ کثرت استعمال سے رفتہ رفتہ مُختصر ہوکر صابُون رہ گیا ۔ *صابُون کے موجد عبدالرحمن البُونی* تھے اور صابُون کا ابتدائی نام اصاب البُونی اُنہی سے منسوب ہے۔ صابُون کا *مُؤرَّد*۔ صابُن۔
***

🎆🌴🥀🌹🎇🏝️🌻😎🌻🏝️🎇🌹🥀🌴🎆

Monday, January 28, 2019

Urdu Zuban Ka Hussn, Aik Jumlay Kay Kehnay k 4 Andaz aur 4 Meaning

🎆🌴🥀🌹🎇🏝️🌻😂🌻🏝️🎇🌹🥀🌴🎆

🎗👒👒👒🎗

اردو زبان کا حُسن

''آج گھر میں کھانا پکا ہے'' -

اس فقرے کے مختلف الفاظ پر زور دینے سے فقرے کے مطلب بدل جاتے ہیں - جیسے :

1 -
 اگر بولنے میں لفظ ''آج'' پر زور دیں کہ ''آج'' گھر میں کھانا پکا ہے ...
تو اس کا مطلب یہ ہوگا کہ بہت دن سے گھر میں کھانا نہیں بن رہا تھا ، آج بنا ہے -

2 -
 اگر لفظ ''گھر'' پر زور دیں کہ آج ''گھر'' میں کھانا پکا ہے .. تو اس کا مطلب ہوگا کہ پہلے کہیں اور کھانا بنتا تھا ، آج گھر میں بنا ہے - 

3 - 
اگر لفظ ''کھانا'' پر زور دیں .. کہ آج گھر میں ''کھانا'' پکا ہے .. تو اس کا مطلب ہوگا کہ پہلے گھر میں کچھ اور بنتا تھا آج کھانا بنا ہے -

4 - 
اگر لفظ ''پکا'' پر زور دیں کہ آج گھر میں کھانا ''پکا'' ہے .. تو مطلب ہوگا کہ پہلے کھانا کچّا رہ جاتا تھا ، آج پکا ہے - 

اس کے بعد آپ کی خیر نہیں ..
 اس لیے اردو ادب چھوڑیے چُپ چَاپ کھانا کھائیے 
-- 😕
………

🎆🌴🥀🌹🎇🏝️🌻😂🌻🏝️🎇🌹🥀🌴🎆

Saturday, January 19, 2019

Meaning & History of Word MUJAAWER

🎇🥀🎇🏝️🌴🌼🌹🌻🌹🌼🌴🏝️🎆🥀🎇

** ** **
** *مُجاوِر* **
*مُجاوِر* * عربی زُبان کا لفظ ہے جوکہ عربی لفظ  *جِوار*  سے نکلا ہے۔ *جِوار کے معنی* ۔ ہم سایہ ، پڑوس ۔ *مُجاوِر کے لفظی معنی* **  *پڑوس میں رہنے والا* ** مُجاوِر کے *عام معنی* ۔ کسی دَرگاہ کا خادِم۔  *مُجاوِر کی وجۂ تسمیہ* ۔ چونکہ مُجاوِر درگاہ کا خادم ہوتا ہے اور درگاہ کے ساتھ ہی رہتا ہے اسی لئے پڑوسی یا مُجاور کہلاتا ہے۔
* ** *

🎇🥀🎆🏝️🌴🌼🌹🌻🌹🌼🌴🏝️🎆🥀🎇

Wednesday, January 16, 2019

Meaning & History of Word DO PIYAAZAA

🎆🥀🎇🏝️🌴🌼🌷🎄🌷🌼🌴🏝️🎇🥀🎆

** ** **
** *دوپیازہ* **
دوپیازہ * فارسی زُبان کا لفظ ہے ۔ دوپیازہ ایک قِسم کا سالن جو گوشت میں پیاز ڈال کر پکایا جاتا ہے ۔ دوپیازہ کی *وجۂ تسمیہ*{ نام رکھنے کی وجہ } اِس سالن کی تیّاری میں دو بار پیاز کا استعمال ہوتا ہے اسی لئے دوپیازہ کہلاتا ہے۔
* ** *

🎆🥀🎇🏝️🌴🌼🌷🎄🌷🌼🌴🏝️🎇🥀🎆

اردو محاورہ, آگ بابولا ہونا

  ''آگ بابولا ہونا'' انگریزی میں لفظ ''آگ بابولا ہونا'' کا کیا مطلب ہے؟ سب سے پہلے یہ ایک اردو محاورہ ہے جس ...